ایم کیو ایم نے بے تحاشا غیر قانونی بھرتیاں کیں, محکمہ صنعت و تجارت میں 8 سو کی جگہ 18 سو بھرتی کئے گئے :منظور وسان
صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ محکمہ صنعت و تجارت میں نوکریوں کی گنجائش 8 سو کی تھی اور بھرتی 18 سو کئے گئے،ایم کیو ایم نے محکمہ میں حد سے زیادہ غیرقانونی بھرتیاں کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعتی ایریاز میں سب سے زیادہ کام کیا ہے، کراچی میں دوسرے ٹائونوں سے زیادہ انکم بن قاسم اور لیاری ٹائون دیتے ہیں،کراچی میں آج کل نہ بڑی بوریاں ہیں اور نہ ہی چھوٹی بوریاں ہیں، آج کل ہر صنعتکار سچ بولنے کی بات کرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ سے ظلم ہوتا رہا ہے،گزشتہ حکومت میں مشرف کس کے ساتھ تھا اب وہ چھوٹی چھوٹی بوریاں نہیں ہیں ختم ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو تبدیل کرنا ہے تو بوریوں کی باتیں ختم ہونی چائیں،سندھ کو بھتری کی طرف لانا ہے،کراچی تبدیل ہوتے نظر آرہا ہے۔منظور حسین وسان نے کہا کہ سن 1998 میں مرد مشماری کے بعد ڈی لمیٹیشن نہیں کرائی گئی، سال 2012 میں ڈی لمیٹیشن کرائی گئی، جس میں اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا، مردمشماری سے پیپلزپارٹی کو بھت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال کراچی کو بہت مختلف دیکھ رہا ہوں،کراچی ترقی کریگا،صنعت وتجارت کی وزارت جب مجھے سونپی گئی تو میں نے آتے ہی کام کیا۔