وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان میں طلوع ہوتی بہار کو نہیں روک سکتے.کرپشن ناسور ہے. لیکن سیاسی عدم استحکام ترقی میں رکاوٹ ہے.غیروں کی جنگیں لڑنے سے پاکستان کے حصے میں صرف نقصان ہی آیا. ریاست نے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔ امن و امان سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگوں کا فائدہ غیروں کو جبکہ نقصان پاکستانی عوام نے برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان اندرونی طور پر کمزور ہوگیا. سیاسی تھیٹرز کی وجہ سے پاکستان کے حصے میں کانٹے آئے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کے بکھرے کانٹے آج ہمیں سمیٹنے پڑ رہے ہیں، بھاگتے ہوئے دہشتگرد آج بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا امن کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا. کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیادی شرط امن واستحکام ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان نے 70 سال غیروں کی جنگیں لڑیں. جس سے ہمارا ملک لہولہان ہوا.دہشتگرد پاکستان میں طلوع ہوتی بہار کو نہیں روک سکتے۔ احسن اقبال نے کہا یہ نہیں کہوں گا پاکستان جنت بن گیا ہے مگر دنیا میں کوئی بھی ملک جنت نہیں ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقی ٹی 20 نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، بھارت میں پاکستان سے زیادہ کرپشن ہے. کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے. لیکن سیاسی عدم استحکام ترقی میں رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جاتی رہیں ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024