وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے.جوانوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا.لاہورمیں ڈولفن فورس کی لانچنگ ہوچکی.اب باقی شہروں میں جانا ہے.ڈولفن فورس خودکواہل ثابت کرے اورحسن سلوک سے عوام کا دل جیتے. ڈولفن فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ عوام کی نظریں ڈولفن فورس پر ہیں.ڈولفن فورس کے جوان جرائم پرقابو پانے کیلئے مثالیں قائم کریں گے.انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا اوراس کیلئے ترک حکومت نے بھرپور مدد کی.امیدہے ڈولفن فورس پنجاب پولیس کاامیج بہتراورترک ڈولفن فورس جیسامعیاریہاں بھی قائم کریں گے .شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں ہزاروں اہلکاروں کو بھرتی کرکے تربیت دی گئی اوراہلکاروں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے.انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرناحکومت کی ذمہ داری ہے.پاس آﺅٹ ہونے والے اہلکاروں کومبارکبادپیش کرتاہوں اوریقین ہے اہلکارعوام کی توقعات پرپورااتریں گے.پنجاب میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس قائم کی گئی.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38