پی ٹی وی حملہ کیس: عمران طاہرالقادری سمیت 70 ملزموں کے وارنٹ برقرار، 17 نومبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے: عدالت
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 70 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں 17 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے ،عدالت کاپولیس کی طرف سے تعمیلی رپورٹ جمع نہ کرائے جانے پراظہار برہمی ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی ۔ پولیس کی جانب سے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیااورعمران خان اور طاہر القادری سمیت 70 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انھیں 17 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم سنا دیا۔ دوسری جانب چھ حاضر ملزموں کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔