اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذاتی کرپشن پر سرکاری وکیل کے مقدمہ لڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا.اٹارنی جنرل شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے کی کوشش نہ کرے.شریف خاندان ارب پتی جبکہ ان کے بچے کھرب پتی ہیں.اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کےلئے حکمرانوں کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور یہ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ 2 نومبر کا دھرنا فوج کرارہی ہے اور فوج امن نہیں چاہتی۔جمعہ کو پشاور روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی کرپشن پکڑی گئی ہے اور کوئی جواز نہیں کہ ان کا مقدمہ سرکاری وکیل لڑے وہ اپنے ذاتی وکیل کے ذریعے پاناما لیکس کا کیس لڑیں۔ اٹارنی جنرل کس منہ سے عوام کے پیسے سے کرپٹ وزیراعظم کا کیس لڑرہے ہیں ۔شریف خاندان ارب پتی جبکہ ان کے بچے کھرب پتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں اور ان کے پیچھے بھارتی لابی کام کررہی ہے.جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے نوازشریف 7 ماہ سے کوئی جواب نہیں دے رہے .لیکن اب ان کو حساب دینا ہوگا.اب بھی وقت ہے کہ نواز شریف احتساب کے لئے خود کوپیش کردیں۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کےلئے حکمرانوں کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور یہ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ 2 نومبر کا دھرنا فوج کرارہی ہے اور فوج امن نہیں چاہتی. اب حکمرانوں نے 2 نومبر کے حوالے سے کالعدم تنظیوں کی اسلام آباد آمد کا نیا شوشا چھوڑا ہے. کبھی ہمیں مذاکرات کے لئے کہا جاتا ہے لیکن اب مذاکرات 2 نومبرکو اسلام آباد میں ہی ہوں گے اور عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024