پشاورمیں پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے پشاور کے ہسپتالوں میں آج دوبارہ ہڑتال کر دی ہے۔ جس کےباعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

پشاورمیں پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے پشاور کے ہسپتالوں میں آج دوبارہ ہڑتال کر دی ہے۔ جس کےباعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

ڈاکٹروں کی جانب سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس،خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھی آج ہڑتال کی گئی۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواؤں میں پینسٹھ فیصداضافہ کیا جائےاور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے