وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے عوامی حمایت کے فروغ کیلئے نوائے وقت کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے عوامی حمایت کے فروغ کیلئے نوائے وقت کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

انہوں نے یہ بات ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کے نام پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  قومی مفاد کے تحفظ اور فروغ کیلئے نوائے وقت اورمجید نظامی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر آبی ذخائر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ  آئندہ نسلوں کیلئے توانائی، پانی اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ،اس مقصد کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ چھوٹے، درمیانے اور بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے، خط میں کہا گیا کہ حکومت اپنی بھرپور کوشش کرے گی کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی اتفاق رائے حاصل کیا جائے جو ملک کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔