وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجوتہ نہیں کرے گا،امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کرے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجوتہ نہیں کرے گا،امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کرے

شاہ محمود قریشی نے یہ بات بروکنگزیونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے۔ امریکہ خطے میں مستقل اورپایئدار امن کے لئے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے۔ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے ساتھ سٹرٹیجک مزاکرات کو پاکستان کے لئے مفید اور با مقصد قرار دیا۔ اس موقع پر جنوبی ایشیا کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،امریکہ نے متاثرین کی بحالی کے لئے امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے اس لئے اسکی بقا اور سلامتی کے لئے زندگی کے ہر شعبے میں بھر پور طریقہ سے امداد کی جائے گی۔