ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں دوبارہ اضافے سے لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔

ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں دوبارہ اضافے سے لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔

پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار ایک سو چھ میگاواٹ ،طلب چودہ ہزار نو سو اٹھانوے میگاواٹ جبکہ شارٹ فال دو ہزارآٹھ سو بانوے میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے۔ ہایئڈل بجلی کی پیداوارپانچ ہزار ایک سو ستاون میگاواٹ تھرمل ایک ہزار آٹھ سو ایک میگاواٹ آئی پی پیپیز پانچ ہزار چھیاسی میگاواٹ جبکہ کرائے کے بجلی گھروں سے بجلی کی پیدا وار باسٹھ میگاواٹ ہے۔ شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔