لاہورہائیکورٹ نے صدرآصف علی زرداری کے دو عہدوں کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

لاہورہائیکورٹ نے صدرآصف علی زرداری کے دو عہدوں کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کررہا ہے۔ جمعرات کے روز سماعت کے دوران ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے دلائل دیئے کہ صدر آصف علی زرداری قومی وسائل پارٹی پرخرچ کررہے ہیں اور پیپلزپارٹی کا اجلاس ایوان صدر میں بلانا غیرآئینی اقدام ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ صدر آصف زرداری کو ایک عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ کیس میں وفاقی حکومت اور صدرآصف علی زرداری کی  طرف سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت بائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔