سیلاب سے متاثرہ جعفرآباد میں حکومت اور این جی اوز کی جانب سے خوراک اور امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی

سیلاب سے متاثرہ جعفرآباد میں حکومت اور این جی اوز کی جانب سے خوراک اور امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی

جعفرآباد سے ایک کلو میٹردورنصیرآباد میں گوٹھ عیسیٰ بروہی  کے علاقے میں حکومتی عدم توجہ کے باعث چند دنوں کے دوران  دوبچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی متاثرین کا کہنا ہے کہ دوماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود حکومت اوراین جی اوز ان کے علاقے نہیں پہنچ سکی، سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے گاﺅں کے افراد کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اورغیر سرکاری اداروں کے کسی نمائندے نے بھی علاقے کا دورہ نہیں کیا