سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائردرخواست پرحکومت کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی ۔

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائردرخواست پرحکومت کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی ۔

کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد انورباجوہ کررہے ہیں ۔ عدالت میں صدیق مرزا ایڈووکیٹ اوررشید اے اخوند ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی تھی کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری غیر آئینی اورخلاف ضابطہ ہے۔ ان کی تعیناتی میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت بھی شامل نہیں ۔ اس درخواست پر حکومت کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر فاضل جج نے آئندہ سماعت کے لئے دس نومبر کی تاریخ مقرر کردی،