بینظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ کا کہنا ہے کہ پروگرام کے لئے غیرملکی قرضے نہیں، امداد لی جارہی ہے۔

بینظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ کا کہنا ہے کہ پروگرام کے لئے غیرملکی قرضے نہیں، امداد لی جارہی ہے۔

گورنرہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ راجہ نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں غربت سروے ان چھ اضلاع میں بھی مکمل کرلیا گیا ہے جو امن وامان کی خراب صورت حال کی وجہ سے زیرالتواء تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سروے فارم تقسیم کئے جا چکے ہیں، سروے فارم کی کوئی قیمت نہیں۔ اگلے مرحلے میں آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں سروے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وسیلہ حق، وسیلہ روزگار، اور وسیلہ صحت پروگراموں کے تحت غریب رجسرڈ لوگوں کو مستفید کیا جارہا ہے۔ فرزانہ راجہ نے واضح کیا کہ سیلاب کے باوجود انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔
اس موقع پر گورنرپنجاب سلمان تاثیر کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں مدد گارثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ترجیح غریب ہیں، اسے لئےعالمی سطح پر سراہے جانے والے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔