پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 10پیسے سے 4 روپے 70 پیسے تک کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 10پیسے سے 4 روپے 70 پیسے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (این این آئی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 10  پیسے سے 4  روپے 70 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 4  روپے 75  پیسے، ایچ او بی سی 3 روپے 45  پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 95  پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 3  روپے 37  پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے تاہم قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔