مریم نواز زخمی ہوگئیں، عیادت اور دعائیں کرنیوالوں کی شکر گذار ہوں، ٹویٹر پر پیغام

مریم نواز زخمی ہوگئیں، عیادت اور دعائیں کرنیوالوں کی شکر گذار ہوں، ٹویٹر پر پیغام

لاہور (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے اپنے زخمی ہونے پر عیادت، دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے  پر تمام لوگوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میراگھٹنا زخمی ہوا جس کی سرجری ہو گی۔ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تکلیف دہ وقت میں ان کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریم نواز شریف یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لئے گئی تھیں جہاں دھکم پیل سے وہ لڑکھڑا گئیں اور چوٹ لگنے سے ان کی ٹانگ زخمی ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔