سانحہ کچہری: انکوائری کمیٹی کے متعدد افسروں نے بیانات ریکارڈ کرا دیئے

سانحہ کچہری: انکوائری کمیٹی کے متعدد  افسروں  نے بیانات  ریکارڈ کرا دیئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  سانحہ  کچہری پر  جسٹس شوکت عزیز صدیقی   کی صدارت  میں انکوائری  کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ انکوائری کمیٹی نے اے ایس پی مس سمیرا  اعظم   اور  ڈی پی او سرگودھا  راجہ  بشارت کو آج  طلب کر لیا۔  آپریٹر  پولیس  وائرلیس  کنٹرول روم کو بھی آج بیان کیلئے طلب کر لیا گیا۔  اسسٹنٹ  ڈائریکٹر  بم ڈسپوزل  سکواڈ عمر امین  اور ایس ایس پی سکیورٹی  کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔  سی ڈی اے  کے انچارج  ریسرچ  اینڈ ریسکیو  کرنل علی کاظم  سید  نے بیان ریکارڈ کرایا۔ اسسٹنٹ آئی جی  سلطان اعظم  تیمور  اور ڈی سی اسلام آباد کے بیانات  ریکارڈ  کئے گئے۔