پاناما لیکس عملدرآمد کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے. جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے.عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے آج کیس کی پانچویں سماعت کی جس میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کیے.جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعتیں کیں۔
20 سمتبر 2016 ء میں پاناما کیس کی پہلی سماعت کا آغاز ہوا تھا ۔ کیس کی سماعت کا آغاز 17 جولائی سے دوبارہ کیا گیا تھا اور اس پر تمام اعتراضات کو بھی زیر غور لایا گیا تھا ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت مکمل ہوگئی .جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ہی نااہلی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں.جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ گارنٹی دیتے ہیں وزیراعطم کی نااہلی کا جائزہ لیں گے اور جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔