چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے جلسوں کا مقصد واضح ہوگیا وہ کہتے ہیں سپریم کورٹ کو نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا وہ فیصلے کے خلاف عوامی دباﺅ بڑھانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے امپائرز کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔ نوازشریف جسٹس قیوم جیسے جج چاہتے ہیں جن سے مرضی کا فیصلہ لکھوائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کو دھچکا پہنچایا ہے، فیصلے کے بعد نوازشریف نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024