ورلڈ الیون ہاکی میچ: سٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے شائقین میں پھول , بچوں میں کینڈیز تقسیم، ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے ،سی ٹی او
لاہور: ورلڈ الیون ہاکی میچ کے موقع پر ٹریفک قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ روڈ زپر ٹریفک کی روانی اور برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کےلئے جامع ٹریفک انتظامات کئے گئے اور کسی بھی روڈ کو ٹریفک کےلئے بند نہیں کیا گیا جس مال روڈ ،جیل روڈ،کینال روڈ،فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت دیگر اہم شاہراﺅ ں پر ٹریفک رواں دواں رہی اور شہریوںکی بڑی تعداد نے ٹریفک انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بھر پور جوش و جذبہ اور منفرد اندازمیں خوش آمدید کہا گیا اور شہریوں میں پھول ،ٹریفک قوانین پر مبنی آگاہی پمفلٹس اور بچوں میں کینڈیز تقسیم کیں گئیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے قذافی اسٹینڈیم کے گردونواح اور قذافی اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک آگاہی کیمپس بھی لگائے گئے۔اس کے علاوہ ٹریفک ریڈیوFM88.6اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہوررائے اعجاز احمد نے کہاکہ ٹریفک پلان کو یقینی بنانے پر سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مشکور ہے۔