سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران محصولات کی وصولی کی شرح میں 18.9 فیصد کا اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکس وصولیوں میں 3 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال(2017-18 ئ) کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران حکومتی آمدنیوں میں ہونے والے اضافے کا بنیادی سبب ایف بی آر کی جانب سے وصول کیے گئے ٹیکسوں کی شرح میں ہونے والا 22 فیصد کا اضافہ ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا جس سے جاری کھاتوں کا خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024