نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کی سابق ڈپٹی سیکرٹری کوگرفتار کرلیا۔ نیب کے مطابق ملزمہ نے غیرقانونی طور پر 451 الاٹمنٹ لیٹر سائن کئے۔ شریک ملزمان چودھری ریاض اور سعید رحمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے 2008ءسے 2012ءکے درمیان پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 1ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ نیب لاہور کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024