صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38