اسلام سے پہلے قانون کی حکمرانی کا کوئی تصور نہیں تھا‘ حامد سعید کاظمی
لیاقت پور (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام سے پہلے قانون کی حکمرانی کا کوئی تصور نہیں تھاڈگریاں حاصل کرنے کا مقصد محض معاشی مستقبل محفوظ کرنا نہیں بلکہ اچھا انسان اور مسلمان ہونا چاہیے انجمن طلبہ اسلام کے یوم تاسیس کے حوالے سے شہید بے نظیر بھٹو آڈیٹوریم پریس کلب رجسٹرڈ لیاقت پور میں منعقدہ بحالی طلبہ حقوق سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کو اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں اور فرائض کا بھی ادراک ہونا چاہیے طلبہ کا فرض ہے کہ وہ والدین کی سعات مند اولاد اور ان کے لیے سکون و عزت کا باعث بنیں ۔ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ رب کائنات کی ذات کو محبوب بنا کر دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت حاصل کی جا سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام نوجوان نسل کی کردار سازی کے لیے اپنا ذمہ دار کردار ادا کر رہی ہے اس سفر کو جاری رہنا چاہیے سٹیج سیکرٹری عبدالباسط تھے سمینار سے ضلعی ناظم اے ٹی آئی جام صدیق یار سعیدی ،کالج ناظم چوہدری زوہیب جٹ ،جنرل سیکرٹری ملک اعجاز ،اور سابق سٹی ناظم چوہدری عثمان سعیدی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی پریس سیکرٹری اے ٹی آئی جنوبی پنجاب بلال ذوالفقار چوہدری کے علاوہ میونسپل کونسلروں طارق شاد سعیدی ،خالد محمود خان ،سجاد خان بلوچ ،راشد خان بلوچ ،اعجاز خان سعیدی ،تحصیل ناظم جماعت اہلسنت ارشد ندیم سعیدی ،ڈاکٹر محمد شفیق ،طارق رضوی ،ماسٹر طالب حسین ،طلبہ اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔