مال روڈ جلسہ، خالی کرسیاں حکمت عملی کا حصہ تھیں : طاہرالقادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کرانے کی کوشش کرونگا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احتیاطاً دو ماہ کی بات کی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں سے بہت پہلے نجات مل جائے گی۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے اپنے موقف پر درست ہیں دونوں جماعتیں شہداء کے قصاص کے لیے ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان رابطے میں ہے اگلے فیز میں ساتھ ہو گی۔ مال روڈ جلسہ ہماری حکمت عملی کے عین مطابق اور کامیاب جلسہ تھا۔ انتخابات کے حوالے سے کبھی اجلاسوں میں ایک بات تک نہیں ہوئی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انہوں نے مال روڈ جلسہ میں خالی کرسیوں کو حکمت عملی قرار دیا۔