صحت کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے والے نااہل شخص کی تصویر شرمناک ہے:عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومتی صحت کارڈ پر منی لانڈرنگ کرنے والے نااہل شخص کی تصویر شرمناک ہے۔ دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حکومت قابل قبول نہیں۔ ٹیکس دہندگان کے پیسے سے مجرموں کی تشہیر کی جارہی ہے۔ ایسا تاثر دیکر شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے۔ شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 9لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی ہے۔