بیس سال کی کوشش کے بعد منزل پر پہنچ رہے ہیں , پاناما کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے تھا :عمران خان
عمران خان نے وقت نیوز کے پروگرام دی ادار سائیڈ میں خصوصی گفتگو کی۔انہوں نے کہا نواز شریف نے سیاست کو کاروبار بنایا ۔ سیاسی جماعتوں کو اس وقت کرپشن ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا آج قوم کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے اور نواز شریف احتساب کے لیے کھڑے ہوئے۔عمران خان نے کہا یا تو نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں یا انکے بچے , کرپشن کا پیسہ منی لانڈرنگ سے باہر گیا۔
عمران خان نے کہا وہ چاہتے تھے اعتزاز احسن پاناما کا کیس لڑیں مگر ان کی سیاسی وابستگی پیپلزپارٹی کیساتھ تھی۔انہوں نے کہا بد قسمتی سے یہاں ووٹ کسی اور کو ڈالتے ہیں اور منتخب کوئی اور ہوتا ہے, اگلی بار ہم تیاری کیساتھ الیکشن میں جائیں گے۔یقین سے کہتے ہیں نواز شریف کھبی بھی ایمانداری سے الیکشن جیت نہیں سکتے ,اگر آج بھٹو بھی انکے خلاف الیکشن لڑتے تو نہیں جیت سکتے ۔عمران خان نے کہا خیبر پختونخوا میں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائی ہے, ساٹھ فیصد لوگوں کوصحت کارڈ فراہم ہوئے , پاکستان میں پہلی دفعہ چونتیس ہزار بچے پرائیوئیٹ سکول سے گورنمنٹ سکولوں میں منتقل ہوئے, ہم نے پولیس کو تما م صوبوں سے زیادہ بہتر بنایا ہے۔