خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں . آگ اور خون کی ہولی کھیلے و الے قوم کے دشمن ہیں۔ ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے و الے قوم کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کوقانون کی گرفت میں لا کر نشان عبرت بنایاجائے۔ عمرا ن خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائی جائے .
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024