پاکستان نے افغانستان کی فراہم کردہ دہشت گردوں کی فہرست مسترد کر دی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیئے, اب پاکستان میں دہشت گردوں کے کسی تربیتی کیمپ کا کوئی وجود نہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان فہرست مفروضوں پر مبنی ہے, فہرست کے زیادہ تر دہشت گرد مارے گئے, باقی دہشت گرد افغانستان میں ہی موجود ہیں, اگر کوئی دہشت گرد کسی جیل میں قید ہے تو اُسے قانون کا سامنا کرنا ہو گا. سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ایک دو روز میں افغان حکومت کو جواب بھیج دے گا جس میں افغانستان کو انسداد دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا مشورہ دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38