ساہی وال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو تو دہشتگردی ختم ہو جائے، دیکھتے ہیں سندھ اور پنجاب کا آپریشن کتنا یکساں چلتا ہے، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں طویل عرصہ سے پنجاب میں رینجر آپریشن کا مطالبہ کر رہی تھی.
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں تو پہلے ہی پنجاب میں دھشت گردوں اور ان کے سہولت کا روں کے خلاف آپریشن کر نے کے حق میں تھیں ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا تب ہی مسلے کا حل ممکن ہے اور اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا.