دہشتگردوں نے اس بار نشانہ بنایا چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری کو ، ناظم چارسدہ کے مطابق تین حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے آئے ، ایک نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا ۔ دو نے اندر گھسنے کی کوشش کی ، منظر نامہ صاف ہوا تو پہلے سے الرٹ فورسز نے دہشتگردوں کو وہیں روک دیا اور فائرنگ کے نتیجے میں دونوں کو مار گرایا ۔ دھماکے کے فوری بعد علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا . عینی شاہدین کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ دھماکوں کے فوری بعد کچہری میں بھگدڑ مچ گئی ، لوگوں نے دیواریں پھلانگ کر خود کو بچایا ۔ دھماکے اتنے زوردار تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی.
فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سرچ آپریشن بھی کیا گیا . زخمیوں کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں , زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بھی بتائی جاتی ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں سرد خانے میں منتقل کر دی گئیں ۔ علاقے کو پولیس نے ایک گھنٹے میں ہی کلیئر کرا لیا .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38