پاک فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات چاہتی ہے.

پاک فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات چاہتی ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج 5سال بعد جمہوریت کی مخالفت کیوں کریگی، انتخابات کے التوا سے فوج کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ فوج ملک میں آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات چاہتی ہے۔ فوج کے کالعدم تنظیموں سے کسی قسم کے روابط نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی سمیت تمام تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ بلوچستان میں فوج بلانےسے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں،، بلوچستان میں فوج بلانے کا فیصلہ سیاسی قیادت نےکرناہے،، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے آج اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلےکبھی نہ تھی۔