فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیےوکلاء کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، دس روزسے جاری عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے سائلین کومشکلات کا سامنا ہے۔

فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیےوکلاء کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، دس روزسے جاری عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے سائلین کومشکلات کا سامنا ہے۔

ملک میں دھرنوں کا فیشن چل نکلا ہے۔ ہڑتال سے بات بنتی نہ دیکھ کر فیصل آباد کے وکلاء نے ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیے دھرنا دے رکھا ہے، ضلع کونسل کے سامنے دوروز سے جاری دھرنے میں مرد اور خواتین وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہے۔ وکلاء نے دس روزسے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ بھی کررکھا ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، چند روزقبل وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں اور ڈی سی او آفس کو بھی تالے لگادیے تھے۔ وکلاء نے فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام تک ہڑتال اور دھرنا جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔