) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکے علاوہ این اے 120میں ضمنی انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمشن ضابطہ اخلاق نوٹیفکیشن میں غیرمنطقی نکات کی نشاندہی کی گئی۔ دریں اثناءعمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے نیب میں پیش نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ نوازشریف خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھیں، دامن صاف ہے تو نیب کا سامنا کریں۔ عمران خان دو روزہ دورے پر ہفتہ کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ اپنے قیام کے دوران این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38