راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری, سعودی عرب پہنچ گئے

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری, سعودی عرب پہنچ گئے

حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے راحیل شریف کو این او سی دے دیا ہے،تفصیلات کے مطابق حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیاہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے ہم سے سعودی عرب میں کام کیلئے پوچھا تھا۔ حکومت نے راحیل شریف کو این او سی دے دیا ہے،این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا۔انہوں نے کہا راحیل شریف کو قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف سعودی عرب بھیجے گئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ائرپورٹ سے سعودی عرب چلے گئے۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف 34 ممالک پر مشتمل اتحاد 16 دسمبر 2015ءکو معرض وجود میں آیا تھا۔ تب عرب لیگ نے معاہدہ شمالی اوقیانوس کے طرز پر عرب نیٹو کے نام سے ایک سریع الحرکت فوج کی تشکیل کا منصوبہ پیش کیا تھا سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کی مشاورت سے جنرل راحیل شریف کے دہشت گردی مخالف اس اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے طور پر تقرر کا اعلان کیا تھا۔ اس فوجی اتحاد میں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاءسے تعلق رکھنے والے مسلم ممالک شامل ہیں۔ ان میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، بحرین، بنگلہ دیش، تیونس، سوڈان، ملائشیا، یمن، مصر اور دوسرے ممالک شامل ہیں۔ اس فوجی اتحاد کا مشترکہ کمان مرکز اور صدر دفاتر سعودی دارالحکومت الریاض میں ہیں-