اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 اپوزیشن جماعتوں کا  وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ

 قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا جبکہ اس دوران قومی اسمبلی اور سیینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جمعہ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس ہوئے ۔چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ کے مطالبے پر متفق ہیں اس لئے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کا 2 ججز نے بڑی دلیری سے فیصلہ دیا اور 3 ججوں نے اس فیصلے کی تردیدنہیں کی بلکہ مزید تحقیقات کا حکم دیا. تین ججز نے بھی وزیراعظم کے خلاف بہت کچھ لکھا.ججز نے فیصلے میں لکھا کہ وزیراعظم اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے لہذا اپوزیشن اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اعتزاز احسن نے کہا سپریم کورٹ نے درست کہا فیصلہ برسوں یاد رکھا جائے گا.شریف برادران پر نرم ہاتھ رکھا جاتا ہے.سپریم کورٹ کے دونوں ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں .جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں .جوڈیشل کمیشن بنتا تو نوازشریف خود پیش ہوتے تو مزاآتا.نوازشریف سے جرح کرتے اور ان کے بچوں سے جرح کرتے.قطری کاغذ ایک ردی کا ٹکڑا ہے .سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز نے کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے.وزیر اعظم پاناما فیصلے کے بعد اخلاقی جواز کھو چکے ہیں. اس لیے مستعفی ہوں۔جمعہ کوڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیکر ایوان اور جمہوری نظام کو بچائیں کیونکہ جے آئی ٹی وزیراعظم سے تحقیقات نہیں کرسکتی جب کہ 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل قراردیا ہے۔سینیٹ اور اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہواجس میں فاروق ایچ نائیک اور اعتزاز احسن نے اجلاس کے شرکا کو فیصلے پرتفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا موقف بہت واضح ہے، ہمیں احتجاج کرنا چاہیے تاہم ہم سسٹم گرانا نہیں چاہتے لیکن وزیر اعظم کو گھر جانا پڑے گا۔شیخ رشید نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعظم کے استعفے کے لیے گرینڈ الائنس بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اکٹھی ہوگئی ہے اور مل کر وزیر اعظم سے استعفی مانگیں گے. 2 مضمون میں پاس ہوئے اور 3 میں فیل لیکن پھر بھی پپو پاس ہو گیا۔