قومی اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا. اپوزیشن ارکان بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں آئے. اپوزیشن ارکان کا سپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ‘ استعفیٰ استعفیٰ اور الوداع الوداع نواز شریف الوداع اور گو نواز گو کی شدید نعرے بازی کی. ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں. حکومتی ارکان بھی نشستوں پر کھڑے ہو کر شیر ہے شیر ہے نواز شریف شیر ہے کی نعرے بازی کرتے رہے اور ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بناتے رہے. ہنگامہ آرائی ختم نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38