بھارتی میڈیا کے مطابق پاک چین معاہدے بھارت کے لیے مایوس کن ہیں
چینی صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد پر بھارت میں شدید ہلچل مچ گئی ہے،ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین اور پاکستان میں بھارت سے نفرت کی بنا پرطویل عرصے سےقائم فوجی تعلقات کو بڑھاوا دیاجارہا ہے،،
اکنامک ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان اور چین جنوبی ایشیا میں سب سےپرانے اتحادی ہیں جبکہ نئی دہلی کی نظر میں یہ دوستی بیجنگ کی بھارت پر نظر رکھنے کا اہم آلہ کار ہے،اخبار نے لکھا کہ چینی صدر کا پاکستان کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے اور آبدوزوں کی فروخت بھارت کے لیے مایوس کن ہے،، بھارتی نیوی چیف ایڈمرل آر کے ڈھووان نے کہا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فوجی معاہدوں کو مانیٹر کر رہا ہے۔ بھارتی خبر رساں دارے زی نیوز ، ہندوستان ٹائمز اور این ڈی ٹی وی نے اس امر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ گزشتہ سال سے ملتوی کیا گیا چینی صدر کا پاکستان کا دورہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ چین کے دورے سے قبل کیوں رکھا گیا۔