چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا یا پنجاب کا؟ دیگر وزرائے اعلیٰ کو ایئرپورٹ پر کیوں نہیں بلایا گیا؟ وزیراعظم کی صاحبزادی کس حیثیت سے شریک تھیں: الطاف حسین
کراچی میں جناح گراؤنڈ میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صحیح بات کرتا ہوں تو غدار کا نام دیا جاتا ہے،، لاہور کی طرح دیگرشہروں کوبھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرناچاہئیے،باقی شہروں کو نظراندازکیاجاتارہا تو احساس محرومی فطری عمل ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ خدارا! حکمران پاکستان کےمستقبل سےنہ کھیلیں،متحدہ پاکستان سب کےمفاد میں ہے، کیا سب سے بڑے شہر کو ماس ٹرانزٹ کی ضرورت نہیں؟ پنجاب کےساتھ دیگرصوبوں کےعوام کابھی خیال رکھاجائے، اس موقع پر جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے طویل ترین پرچم کی رونمائی کی گئی، الطاف حسین نے ایم کیو ایم کاسب سےبڑا پرچم تیار کرنے پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کی،، انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا ہے یا پنچاب کا؟ ایئرپورٹ پر دیگر وزرائے اعلٰی کو کیوں نہیں بلایا گیا، اور بتایا جائے وزیراعظم کی صاحبزادی کس حیثیت سے شریک تھیں