یمن بحران: نواز شریف کے پرسوں دورہ سعودی عرب کی تیاریاں مکمل

یمن بحران: نواز شریف کے پرسوں دورہ سعودی عرب کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (آن لائن + وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف یمن کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف پر سعودی فرمانروا کو اعتماد میں لینے کیلئے ایک روزہ دورے پر پرسوں جمعرات کو سعودی عرب جائیں گے۔ دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سعودی عرب سے کنفرمیشن کا انتظار ہے۔ وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ سعودی عرب جائینگے جس میں سیاسی و عسکری اعلیٰ قیادت بھی موجود ہوگی۔ وزیراعظم نے بنڈونگ کانفرنس کے لئے انڈونیشیا جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے برطانیہ بھی جانا تھا لیکن سردست برطانیہ کا پروگرام بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔