چین سے ہونے والے سمجھوتے ایک نظر میں

 چین سے ہونے والے سمجھوتے ایک نظر میں

٭ پاک چین اقتصادی سمجھوتے کی مالیت 46 ارب ڈالر ہو گی۔
٭ پورٹ قاسم پر کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی کی لاگت کے منصوبے پر 1.98 ارب ڈالر ہو گی۔
٭ 660 میگاواٹ کے اینگرو تھرکول پلانٹ پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
٭ ساہیوال کول پاور پلانٹ 1320 میگاواٹ کا ہے جس پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
٭ خیبر پی کے میں 870 میگاواٹ کے سکی کناری پن بجلی منصوبے پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
٭ آزاد کشمیر میں 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی گھر کے منصوبے پر ایک ارب 42 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔
٭ سندھ میں یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ 50 میگاواٹ پر مشتمل ہو گا جس پر 25 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
٭ سندھ میں 50 میگاواٹ کے سچل ونڈ پاور پر 14 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
٭ بہاولپور کے قریب 1000 میگاواٹ کے سولر پاور منصوبے پر ایک ارب 67 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
٭ لیاری سے فیصل آباد اور مٹیاری سے لاہور تک دو ٹرانسمیشن لائنز تعمیر کی جائیں گی۔
٭ گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ 23 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا۔
٭ چائنہ پاکستان فرینڈشپ ہسپتال پر 100 ملین ڈالر لگیں گے۔
٭ کراچی لاہور‘ موٹروے سکھر‘ ملتان‘ سیکشن پر 259 ارب روپے لاگت آئے گی۔
٭ 1661 کلومیٹر پر مشتمل کراچی لاہور‘ پشاور ریلوے ٹریک کی بحالی پر 3 ارب 65 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔