چینی صدر کے تاریخی استقبال پر بھارتی تجزیہ کاروں کو سانپ سونگھ گیا

چینی صدر کے تاریخی استقبال پر  بھارتی تجزیہ کاروں کو سانپ سونگھ گیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کی طرف سے معزز چینی صدر کے شاندار تاریخی استقبال نے دنیا کے سارے پرتپاک استقبالوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ پاک چین لازوال دوستی کے نئے سفر پر بھارتی تجزیہ کاروں کو بھی سانپ سونگھ گیا اور وہ ٹی وی چینلز پر تبصرہ کرتے ہوئے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاندار پروٹوکول اور استقبال پر بھارتی میڈیا بھی حیران رہ گیا اور ان مناظر کو بار بار بریکنگ نیوز کے طور پر چلاتا رہا۔