چینی صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا

چینی صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا

چینی صدر نے سپیکرقومی اسمبلی  کے چیمبر میں چیرمین سینٹ  رضاربانی،ڈپٹی سپیکر،اپوزیش لیڈر خورشید شاہ سمیت پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی،اسپیکر اور ارکان پارلیمنٹ کے چینی صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ۔ اسپیکر اور چیئرمین سینٹ نے اپنے وفد کے ارکان کا معزز مہمان سے تعارف کرایا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا چینی بھاہیوں کی آمد پر انھیں دل کی گہراہیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ پاکستانیوں کے لیے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ آپ ہمارے درمیان موجود ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا گزشتہ چند دہائیوں سے چین نے حیرت انگیز ترقی کی ہے اور مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ چیرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ۔ چین کے ساتھ دوستی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں اہم ہے۔ چین کے صدر شی چن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان اور چین کی دوستی نسلوں پر محیط ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔ ان کا  کہنا تھا اپنے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں،پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں،چینی صدراوروزیراعظم نوازشریف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سولرانرجی سسٹم  کاافتتاح کیا،پہلے مرحلے میں چین کی حکومت ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا نظام نصب کر ے گی  اوریہ منصوبہ رواں سال 30 ستمبر کو مکمل ہوگا
چینی صدرشی چن پنگ کوشاہی بگھی میں  ایوان  صدر لایا گیا
معزز مہمان روایتی شاہی بگھی میں ایوان صدر پہنچے،جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان کااستقبال کیا
نیٹس چینی صدرکے ہمراہ وزیراعظم نوازشریف بھی ایوان صدر پہنچے،ایوان صدر میں ننھے منے بچوں نے چینی صدر کوپھول پیش کیے ،صدرممنون حسین چینی صدر کونشان پاکستان نوازیں گے جبکہ ایوان صدر میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا