پاکستان اورچین کا اپنی دوستی کوتمام موسموں میں قابل قبول اسٹریٹجک تعاون اورشراکت داری میں بدلنے کے لئےمشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان اورچین کا اپنی دوستی کوتمام موسموں میں قابل قبول اسٹریٹجک تعاون اورشراکت داری میں بدلنے کے لئےمشترکہ اعلامیہ جاری

دفترخارجہ کےمشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت نےگذشتہ چند برسوں میں پاک چین تعلقات میں تاریخی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا ہے، دونوں ممالک نے بدلتی ہوئی پیچیدہ بین الاقوامی وعلاقائی صورتحال کے تناظر میں پاک چین تعلقات کی گہری اسٹریٹجک اہمیت میں اضافے اوران تعلقات کوشراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا ہے۔ اعلامیہ کےمطابق چین نے بھی اپنی خارجہ پالیسی کے ایجنڈا میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا،چین پاکستان کی جانب سے چین کےبنیادی مفادات پر حمایت اور اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔چین نے پاکستان کی جانب سے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی مسائل کوپرامن طریقے سےحل کرنےکی کوششوں کو بھی سراہا۔ اعلامیہ میں پاکستان کی جانب سے بھی چین کے ساتھ اس کی دوستی کوخارجہ پالیسی کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان ون چین پالیسی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔پاکستان چین کی جانب سےاپنی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کےتحفظ کی حمایت کرتا ہے۔فریقین نےاعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے،دونوں ممالک نے پندرہ ارب امریکی ڈالرز کے باہمی تجارتی حجم کوبڑھا کر آئندہ تین برس میں بیس ارب امریکی ڈالرز تک لے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا، باہمی تجارت میں موجود عدم توازن کے خاتمہ کے لئے کوششوں پر بھی اتفاق پایاگیا
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی سیکیورٹی کوپاکستان کی سیکیورٹی کی طرح اہمیت دیتا ہے،اقتصادی راہداری سے پاکستان خطےمیں تجارت کا مرکزبن جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ چینی صدرنےپاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا،
وزیراعظم نواز شریف اس موقع پرچین کےصدرشی چن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا یہ پہلا دورہ ہے،اس قدرپر جوش استقبال پرپاکستانی عوام اورحکومت کے بے حد شکر گزار ہیں،پاکستانی بھائیوں سےملکربے حد خوشی ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ عالمی اور سیاسی امور پر پاکستان اور چین کا موقف یکساں ہے،پاک چین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں،چین کے صدر نے کہا کہ پاکستان سےتعلقات ہمارے اقتصادی ایجنڈے کا جزو ہیں،ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتے ہیںشی چن پنگ چائنہ صدرانہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اورچین کا مستقبل مشترکہ ہے ،دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی صلاح بڑھانے میں مدد کریں گے۔پاکستان کےساتھ روایتی تعلقات کوعملی اقدامات کے ذریعے مزید مستحکم کریں گے۔