وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ دھرنے کی وجہ سے ان کے دورہ پاکستان میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی

وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ دھرنے کی وجہ سے ان کے دورہ پاکستان میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے چین کے صدر کا تعارف کرایا، اس دوران جب تحریک انصاف کے سربراہ   عمران خان سے چین کے صدر کا مصافحہ ہوا تو وزیر اعظم نواز شریف نے شکوہ کیا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ انہیں تو دھرنا ختم کئے کئی ماہ گزر چکے ہیں،،چین کے صدر گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے تاہم تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنے کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہوگیا تھا جس پر حکومت کا موقف ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے