نواز شریف کا چینی صدر کو عشائیہ شی چن پنگ نے وزیراعظم ہائوس میں یادگاری پودا لگایا

نواز شریف کا چینی صدر کو عشائیہ شی چن پنگ نے وزیراعظم ہائوس میں یادگاری پودا لگایا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ پر چینی صدر اور ان کی اہلیہ کی وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور ان کی بیٹی مریم نواز نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینی صدر سے مہمانوں کا تعارف کرایا۔ چینی صدر نے وزیراعظم ہائوس کے لان میں یادگاری پودا لگایا۔ وزیراعظم نے چینی صدر سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا بھی تعارف کرایا۔