نوازشریف اعلیٰ پائے کے مدبر ہیں، انکی اصلاحات سے دوررس نتائج برآمد ہونگے : شی چن پنگ

نوازشریف اعلیٰ پائے کے مدبر  ہیں، انکی اصلاحات سے دوررس نتائج برآمد ہونگے : شی چن پنگ

اسلام آباد (اے پی پی) چین کے صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ایک اعلی پائے کا مدبر قرار دیتے ہوئے انکی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا وزیراعظم ایک سینئر اور تجربہ کار مدبر ہیں۔ انکی متعارف کردہ اصلاحات سے پاکستان کیلئے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران اپنے ریمارکس میں انہوں نے پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔