محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گرمی کی شدت بدستور برقرار رہے گی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی  گرمی کی شدت بدستور برقرار رہے گی

ملک کے بیشتر علاقے  شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے،،لاہور سمیت پنجاب  کے مختلف شہروں میں آگ برساتے سورج نے شہریوں کا جینا محال کردیا ،سندھ اور بلوچستان  کے علاقوں میں کڑکتی دھوپ اور گرمی  کے باعث  شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، سب سے ذیادہ درجہ حرارت چھور میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنتوں کے اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پی کے  ،،سندھ اور بلوچستان میں  موسم گرم  اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے