صدر آج شی چن پنگ کو نشان پاکستان دینگے، پارلیمنٹ ہائوس میں پاک چین دوستی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی ہوگی

صدر آج شی چن پنگ کو نشان پاکستان دینگے، پارلیمنٹ ہائوس میں پاک چین دوستی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں آج ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کی طرف سے تین خصوصی تقریبات منعقد ہونگی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چین کے صدر ایوان صدر پہنچیں گے، ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے پہلے ون آن ون ملاقات اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس کے بعد چینی صدر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائیگا۔ صدر ممنون حسین چینی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ چین کے معزز مہمان صدر آج پارلیمنٹ ہائوس میں پاک چین دوستی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی کریں گے، پارلیمنٹ ہائوس کو چین کی مدد سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تقریب آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 66 کروڑ ہو گی۔