سوشل میڈیا پر چینی خاتون اول کی خوبصورتی کا چرچا، پنگ لیووان معروف گلوکارہ اداکارہ کیساتھ میجرجنرل کا رینک رکھتی ہیں

سوشل میڈیا پر چینی خاتون اول کی خوبصورتی کا چرچا، پنگ لیووان معروف گلوکارہ اداکارہ کیساتھ میجرجنرل کا رینک رکھتی ہیں

اسلام آباد (آن لائن) سوشل میڈیا پر چینی خاتوں اول پنگ لیو وان کی خوبصورتی کا چرچا رہا، پاکستانی عوام کی بڑی تعداد نے چینی صدر شی چن پنگ کی اہلیہ کی خوبصورتی کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے۔ چینی خاتون اول پنگ لیو وان ایک معروف چینی عصر حاضر کی لوک گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، اس کے علاوہ وہ پیپلز لبریشن آرمی آرٹس کالج کی صدر بھی ہیں۔ 2014 میں فوربس میگزین کے مطابق وہ دنیا کی طاقتور خاتون کے طور پر 57 نمبر پر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے روایتی نسلی موسیقی میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ چینی خاتون اول پنگ لیو وان چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی رکن ہیں اور میجر جنرل کا رینک بھی ملا ہوا ہے۔