سپریم کورٹ شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت مئی کو کریگی

اسلام آباد (چودھری صداقت) سپریم کورٹ میں شریف برادران اہلیت کیس 11 مئی کو سماعت کے لئے لگا دیا گیا ہے\\\' مقدمے کی سماعت لارجر بنچ کرے گا\\\' عدالت عظمیٰ نے میاں نوازشریف\\\' وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف \\\' وفاق پاکستان\\\' اٹارنی جنرل\\\' الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ مقدمے کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا جس میں ایک جج تبدیل کرنا ہو گا کیونکہ قبل ازیں حکومت پنجاب کو بحال کرنے والے بنچ کے ایک رکن جسٹس صبیح الدین احمد انتقال کر گئے ہیں۔